سٹی 42:کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں گلگت بلتستان کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے،کورونا مریض کم سے کم ترہیں ،اموات صرف تین ہیں،صحت یابی کی شرح بھی شاندارہے،سب سے پہلے کورونا وائرس پر قابو پانیوالا علاقہ بھی یہی ہوگا۔اس علاقے میں مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 76 فیصد ہے۔مثالی نظام کے ذریعے کورونا وائرس پر قابو پایا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے اس وائرس پر قابو پایا ہے،سب سے پہلا کیس ہمارے پاس آیا تھا،ہمیں اس کے بارے میں بھی بتایا بھی نہیں گیا تھا ،ہم نے ایف آئی اے ڈیٹا لے کر پہنچ حاصل کی ،جس ضلع کا مریض تھا اس کووہاں بھیجاگیا ،پھر 60قریبی لوگوں کا ٹیسٹ کیا جن میں سے 6 میں وائرس پایا گیا۔
ہوم لاک ڈاؤن کامل کرفیصلہ کیاگیا،ہوم لاک ڈاؤن کی وجہ سےکوروناکنٹرول کرنےمیں کامیاب ہوئے،کورونا کے 386مریضوں میں282صحتیاب ہوچکے ہیں،101مریض قرنطینہ میں ہیں،پاک فوج نے ہماری بہت مددکی۔آج سے5لاکھ ماسک بازاروں میں جاکرمفت دیں گے،جوماسک نہیں پہنےگا100روپےجرمانہ کیاجائےگا،ایران سے آئے750زائرین کوقرنطینہ کیاگیا،وفاق کوکہہ رہےہیں سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔
یاد رہے پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، پولیس اہلکار، وارڈن، ڈاکٹرز، نرسز، قیدی، بچے ،بڑے سب اس مہلک وبا سے متاثر ہورہے ہیں،کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 514 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22237 تک جاپہنچی ہے-پنجاب میں آج کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےکی۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کے دوران تعلیمی ادارے،ٹر انسپورٹ کا نظام،سرکاری دفاتر،ریلوے سسٹم،پروازیں بند ہیں۔سینما بند ہیں،تفریحی سر گرمیوں پر پابندی ہے۔