گھر سے 50 سالہ خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد

گھر سے 50 سالہ خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گھر سے 50سالہ خاتون کی گلی سڑی لاش برآمد  ہوئی۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق شمالی چھاٶنی کے علاقہ سرفراز رفیقی روڈ گھر سے شدید تعفن اُٹھنے کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا دروازہ توڑا تو اندر خاتون کی بوسیدہ لاش گلی سڑی لاش پڑی تھی جس سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ خاتون کی شناخت قمر بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو گھر میں اکیلی رہتی تھی۔قمر بی بی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے پورسٹمارٹم رپورٹ کے آنے پر موت کے حقائق معلوم ہوں گے جس کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود رمضان میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے، جنوری سے ابتک  قتل کی 120 وارداتیں، 12 کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر  قتل کیا گیا۔ گزشتہ دنوں شاد باغ میں تاجر سے دس لاکھ، شاہدرہ میں نوجوان سے ڈیڑھ لاکھ، لیاقت آباد میں کیشیئر حافظ فاروق کو لوٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی سٹریٹ کریمنلز نے خوف پھیلائے رکھا، جگہ جگہ ناکوں کے باوجود ڈاکوؤں نے تقریباً ایک ماہ کے عرصے میں مزاحمت پرچار افراد کو  قتل کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ڈاکے، چوریاں، قتل،زیادتی جیسی وارداتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہیں ہیں جس کی وجہ سے شہر کا سکون تباہ وبرباد ہوکررہ چکا ہے ہر نیا طلوع ہونے والاسورج شام کو غروب ہوتے کئی جانوں کو ساتھ لے جاتا ہے کئی گھروں کی خوشیاں ماتم میں بدل جاتی ہیں، لرزہ خیزوارداتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس کی فضا نےاپنےاثرات مرتب کئے ہوئے ہیں۔ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہورہے ہیں۔

 کاروباری بندش کے دنوں میں بھی 124 افراد  ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مال سے محروم ہوئے، جبکہ لاک ڈاون سے قبل 15 دنوں میں 164 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اسی طرح گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی 312 وارداتیں لاک ڈاؤن کے دوران ہی رپورٹ ہوئیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer