شراب فروخت کرنے والوں کیلئے آن لائن سسٹم بنانے کا فیصلہ

شراب فروخت کرنے والوں کیلئے آن لائن سسٹم بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شراب فروخت کرنے والوں کیلئے آن لائن سسٹم بنانے کافیصلہ۔ غیر قانونی طور پر شراب بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف نئے قوانین اور مانیٹرنگ کا سسٹم لایا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شراب کی فروخت کو آن لائن سسٹم دیا جا رہا ہے، جس سے قانونی طور پرشراب فروخت کرنیوالوں کی آن لائن مانیٹرنگ ہوگی۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور شراب بنانے اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف نیا سسٹم تشکیل دینےکافیصلہ کرلیا ہے۔  ذرائع نےبتایاہےکہ شراب کی فروخت کیلئے نئے قوانین بھی طے کیے جائیں گے، محکمہ ایکسائزکی جانب غیرقانونی طورپرشراب فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم سےشراب فروخت کرنیوالوں کو مانیٹر کیا جاسکے گا، آن لائن سسٹم بنانے کیلئے 63 کروڑ روپےخرچ کیے جائیں گے، منصوبےکونئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer