سٹی42: لاہور پولیس کا رمضان المبارک کے موقع پر سکیورٹی پلان، شہر میں حساسیت کےحوالےسے4 ہزار504 عبادت گاہوں اورمساجد کو 3 کیٹگریوں میں تقسیم کیا گیا جبکہ 60 لیڈی اہلکاروں سمیت 3 ہزارسےزائداہلکارتعینات کر دیئےگئے۔
پولیس کی جانب سےرمضان میں سکیورٹی کے انتظامات موثر بنانے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے۔12ایس پیز، 35ڈی ایس پیز،84انسپکٹرز،257اپر سب آرڈی نیٹس، 60لیڈی کانسٹیبلز اور3ہزارکےقریب جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 13ہزارسےزائدرضاکاربھی رمضان المبارک میں ڈیوٹی کےفرائض سر انجام دیں گے۔ رمضان کی آمد سے پہلے رضاکاروں کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈیوٹی کے طریقہ کار کی ٹریننگ دی گئی۔
مساجد کو ان کی حساسیت کے حوالے سے 3کیٹیگریزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔اے کیٹیگری کی 113، بی کیٹیگری کی 769جبکہ سی کیٹیگری کی 3622کی مساجد ہیں، کیٹیگری اے اوربی کی مساجد میں 1اپر سب آڈینیٹ،3جوان اور 3رضاکار ڈیوٹی دیں گے۔
سی کیٹیگری کی مساجد میں رضاکار سکیورٹی اور چیکنگ پر مامور ہوں گے۔ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان بازار بھی لگائے گئے ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر پولیس رسپانس یونٹس کی110، ڈولفن سکواڈکی307 ٹیمیں اور 84 تھانوں کی گاڑیاں بھی پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔