لاہور بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ٹو کا آغاز

لاہور بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ٹو کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کےسالانہ امتحان کاآغاز6 مئی سے ہوگیا ہے،جس کے لئے 577 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کےسالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، جس کےلئےشیخوپورہ، قصور،ننکانہ اورلاہور میں577 امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکےامتحان میں3 لاکھ 60 ہزار امیدوارشریک  ہورہے ہیں، انٹرمیڈیٹ سال دوئم کا امتحان06 مئی تا 21مئی اور سال اؤل کے پیپرز 22 مئی تا12 جون تک جاری رہیے گے۔

کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کاکہناتھاکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکاآج پہلےنفسیات ، ہوم اکنامکس، اپلا ئیڈ سائنسز کا پیپرز لیاجارہاہے،سکیورٹی کے پیش نظر تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer