لاہورہائیکورٹ: 600 سے زائد سول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

لاہورہائیکورٹ: 600 سے زائد سول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلاء کے لئے بڑی خوشخبری, لاہورہائیکورٹ نے چھ سو سے زائد سول ججز کی خالی آسامیوں پر رواں ہفتے براہ راست بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد یاورعلی کی منظوری کے بعد رواں ہفتے سول ججز کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی اور وصولی کی آخری تاریخ دوجون ہوگی، بی اے ایل ایل بی ، دو سالہ وکالت ، بائیس سے پنتیس سال کی عمر کے حامل وکلاء درخواستیں دینے کےاہل ہوںگے۔چار ہزار فیس ناقابل واپسی جمع کروانی ہوگی، اکتوبر، نومبرمیں لاء ،انگلش، اردو اور دیگر مضامین کا تحریری امتحان لیا جائیگا، جبکہ جنرل نالج کا پیپر معروضی سوالات کا ہوگا۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کا امتحان لاہوربورڈ کے امتحانی مراکز میں، جبکہ جنوبی پنجاب کے امیدواروں کا ملتان اور شمالی اضلاع کے امیدواروں کیلئے راولپنڈی میںسنٹر بنیں گے، امیدواروں کو سات سو نمبرز کے پیپرزسے پاس ہونے کیلئے پچاس فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔