جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں نوازشریف کا کردار رہا: بلاول بھٹو

07:24 PM, 6 مئی, 2018

عطاءسبحانی
Read more!

سٹی 42:چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کارکن میری طاقت ہیں، پیپلزپارٹی غریبوں کی سیاست کرتی ہے،عمران خان ، نواز شریف کا مسئلہ اقتدارہے.

یہ بھی لازمی پڑھیں:پانڈو سٹریٹ شبیہ ذوالجناح

جیالوں نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا ، بلاول بھٹو زرداری کا ممبر شپ مہم کے کیمپ پر کارکنوں سے خطاب،ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے تو وہ راکٹ پکڑیں اور خلا میں جا کر اس سے مقابلہ کریں، زمین پر تو انسان بستے ہیں۔ بلاول بھٹو   خطاب کے دوران عمران خان اور نواز شریف پر برہم ہوگئے ،انہوں نے کہا کہ دونوں کا مسئلہ عوام نہیں اقتدار ہے، میاں صاحب بیانیہ بدلتے رہتے ہیں انکی ساری تاریخ ووٹ کی بےحرمتی سے بھری پڑی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریرمیں"میں میں" کے سوا کچھ نہیں تھا۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کو خلا میں جاکر خلائی مخلوق کےساتھ مقابلہ کرنے کا مشورہ بھی دے دیا ۔
اس خبرکو بھی پڑھیں:بلاول بھٹو نے بڑا فیصلہ کرلیا، حکمران جماعت کی نیندیں اڑ گئیں

اعتزاز احسن نے بھی طنزکے خوب نشتر برسائے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف تیرا بھائی شہباز شریف تیرے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ بنا رہا ہے،انھوں نے مجھے کیوں نکالا کا جواب شاعری میں دیا۔
قمرزمان کائرہ نے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازش ہو سکتی ہے،ایسے واقعات کو انتخابات کے التوا کی وجہ بننے نہیں دینا چاہئے۔

مزیدخبریں