ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم گرفتار

ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: City42- Tipu Truckanwala
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی)  ٹیپو ٹرکاں والے کے قتل کے مرکزی ملزم  شہباز سائیں سمیت  تین ملزموں کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے بھاگے ہوئے تین ملزمان کو دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان میں شہباز سائیں، محسن اور فاروق شامل ہیں۔ شہباز سائیں 2010 میں امیرالدین عرف ٹیپو ٹرکاں والے کو  لاہور ائیر پورٹ پر قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔ ملزمان کو نجی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور منتقل کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز سائیں عرصہ دراز سے بیرون ملک بیٹھ کر اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور ٹیپو ٹرکاں والا کے علاوہ بھی متعدد کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔