ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی سینیٹرز کی صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی

 پی ٹی آئی سینیٹرز کی صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی سینیٹرز نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

محمود خان اچکزئی نے آج پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹرز سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی شریک تھے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے تمام سینیٹرز اپنے صدارتی امیدوار کو ووٹ دیں گے، اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

 اجلاس کے بعد صحافی نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی سے سوال کیا کہ کیا آپ پرانے دوست نواز شریف سے ووٹ مانگیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ نواز شریف سے کہیں کہ محمود اچکزئی آپ کا ووٹ مانگتا ہے۔