اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کے متعلق خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 279.31 روپے سے بڑھ کر 279.35 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کمی سے 282 روپے کا ہوگیا، جبکہ یورو 7 پیسے اضافے سے 304.81 روپے، برطانوی پاونڈ 44 پیسے اضافے سے 356.69 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ امارتی درہم 2 پیسے کمی سے 76.68 روپے ، سعودی ریال 3 پیسے کمی سے 74.86 روپے کا ہوگیا۔