ایف آئی اے کا جعلی اکاؤنٹس والے فری لانسر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 ایف آئی اے کا جعلی اکاؤنٹس والے فری لانسر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے نے جعلی اکاؤنٹس والے فری لانسر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایمازون اور دیگر فری لانسنگ سائٹس پر غیر قانونی اکاوئنٹس والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شکایات پر ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا، ایف آئی اے کو مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے جعلی اکاوئنٹس کے خلاف شکایات موصول ہوئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاوئنٹس بنا کر مختلف ویب سائٹس پر فری لانسنگ کی جا رہی ہے ۔جعلی اکاوئنٹس والے فری لانسرز غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں، غیر قانونی اکاوئںنٹس کی بڑی تعداد میاں چنوں ، ساہیوال سے آپریٹ ہو رہی ہے۔ 

ایف آئی اے نے غیر قانونی اکاوئنٹس کے متعلق حساس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی رپورٹ لی ۔ حساس اداروں کی رپورٹ پر غیر قانونی سرگرمیوں والے اکاوئںٹس کے خلاف براہ راست کارروائی ہوگی۔