(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ، گزشتہ روز برینٹ فیوچر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق مئی کیلئے برینٹ فیوچر 32 سینٹ یا 0.4 فیصد کی کمی سے 82.48 ڈالر فی بیرل رہا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 41 سینٹ یا 0.5 فیصد کی کمی سے 78.33 ڈالر فی بیرل رہا،رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ چین نے تیل اور قدرتی گیس کے وسائل کی تلاش اور ترقی کو تیز کرنے کا بھی وعدہ کیا لیکن ساتھ ہی فوسل ایندھن کی کھپت پرکنٹرول سخت کرنے کا بھی عہد کیا،اگرچہ چین میں طلب کے نقطہ نظر پر خدشات نے قیمتوں پر دباؤ ۔
رپورٹ کے مطابق رسد کے عوامل کی وجہ سے بڑے پروڈیوسروں کی پیداوار میں کمی اور اسرائیل , غزہ جنگ سے جغرافیائی سیاسی خدشات نے خام تیل کو تقویت دی۔
دوسری جانب تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک پلس) نے اتوار کے روز اپنی رضاکارانہ تیل کی پیداوار میں 2.2 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کی کٹوتی کو دوسری سہ ماہی تک بڑھا دیا ہے تاکہ عالمی نمو کے خدشات اور گروپ سے باہر بڑھتی ہوئی پیداوار کے درمیان قیمتوں کی حمایت کی جاسکے۔