سٹی 42 : نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے اور متاثرین سے ملاقات اور امدادی سامان تقسیم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف دوپہر ایک بجے کے بعد پشاور پہنچیں گے، وزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ اہم ملاقات متوقع ہے جبکہ وزیراعظم کو امن امان اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی جانے کا امکان بھی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورے دوران حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سےبھی آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم متاثرین سے ملاقات اور امدادی سامان تقسیم کریں گے۔