شہر میں تیز دھو پ کیساتھ ٹھنڈی ہوائیں،بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی

 شہر میں تیز دھو پ کیساتھ ٹھنڈی ہوائیں،بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) شہر میں سورج تیز دھو پ کیساتھ، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم قدرے سرد ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ۔ شہر میں12اور13مارچ کو بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گا ،  لاہورمیں آئندہ 24گھنٹے بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر میں آلودگی کی شرح میں اضافہ میں اضافہ کیساتھ ائیر کوالٹی انڈیکس 181ریکارڈ کیا گیا۔لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 188،امریکی قونصلیٹ میں 195،ٹھوکر 190 جبکہ فدا حسین روڈ پر آلودگی کی شرح 175 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا, بلوچستان ،بالائی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری  کی پیشگوئی کردی۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا۔

 محکمے  نے کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبد اللہ، زیارت، ژوب،شیرانی،موسی ٰ خیل، قلات، خضدار، چاغی اور پنجگور میں بارش کی پیشگوئی ہے،جبکہ تربت، واشک، دالبندین، خاران،گوادر،جیوانی اورپسنی میں مزید بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

  پنجاب میں بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، خوشاب،میانوالی، چکوال، راولپنڈی، جہلم، اٹک، سیالکوٹ، گجرات، نارووال میں بارش کی پیشگوئی جبکہ مری،گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔