پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ، اعلیٰ معیار کی ترقی؛چین نے  2024  کیلئے ترقی کے اہداف  مقرر کر لئے

Chana sets goals for groath in 2024, five percent GDP Groath, China development goals, City42. Prime Minister Li
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عوامی جمہوریہ چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2024  میں ترقی کے اہداف  پیش کر دیئے ہیں۔
   عوامی جمہوریہ چین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سامنے لائے گئے سال 2024 میں ترقی کے اہداف  میں سے اہم ترین یہ ہے کہ چین اس سال کے دوران اپنی گرینڈ  ڈومیسٹک پروڈکشن میں بڑھوتری کی 5 فیصد  شرح کا ہدف حاصل کرے گا۔ یہ ہدف منگل کو قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی سامنے آنے والے کلیدی ترقیاتی اہداف میں سے ایک ہے۔  

 فعال مالی حکمتِ عملی اور  چوکس مونیٹری مالیاتی پالیسی کو 2024 میں جاری رکھا جائے گا، اس کے ساتھ میکرو پالیسی کے آپریشن کے تسلسل کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کھپت میں اضافہ اور موثر سرمایہ کاری سمیت ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے۔

قومی پیداوار میں اضافہ کی شرح پانچ فیصد  رکھنے کا ہدف گزشتہ سال جیسا ہی ہے

خبر رساں ایجنسی سنہوا نے رپورٹ کیا ہے کہ  چین 2024 کے لیے تقریباً 5 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنا چاہتا ہے، یہ تازہ ترین انڈیکیٹر ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت اندرون اور بیرون ملک غیر یقینی صورتحال کے باوجود اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

متوقع ہدف، جو پچھلے سال کے نمو کے ہدف سے  بالکل مختلف نہیں ہے، پرائم منسٹر لی کیانگ کی طرف سے منگل کو شروع ہونے والے قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس میں، قومی مقننہ کو پیش کی گئی حکومتی پرفارمنس کی رپورٹ میں سامنے آنے والے کلیدی ترقیاتی مقاصد میں سے ایک ہے۔

شہری علاقوں میں ۱یک کروڑ بیس لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کریں گے

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2024 میں، چین کا مقصد شہری علاقوں میں 12 ملین سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے، اور سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح کو تقریباً 5.5 فیصد پر رکھنا ہے۔ ملک دفاع پر 1.66554 ٹریلین یوآن (تقریبا 234.5 بلین امریکی ڈالر) خرچ کرنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے، جو کہ 7.2 فیصد زیادہ ہے، اور افراط زر کا ہدف تقریباً 3 فیصد مقرر کرتا ہے۔

اوپر تصویر میں 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے دوسرے اجلاس کے  افتتاحی سیشن کا  ایک منظر ہے۔ یہ اجلاس 5 مارچ 2024 کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔

 
ایک معقول مقصد

اس سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیا گیا تھا جب کہ چینی معیشت نے 2023 میں سال بہ سال 5.2 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کر کے استحکام اور لچک کا اچھا مظاہرہ کیا۔

پرائم منسٹر لی کیانگ نے کہا، "ترقی کی شرح کو 5 فیصد کے قریب مقرر کرنے میں، ہم نے روزگار اور آمدنی کو بڑھانے اور خطرات کو روکنے اور کم کرنے کی ضرورت کو مدنظر رکھا ہے۔"

ترقی کی یہ شرح 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کے مقاصد اور بنیادی طور پر جدیدیت کو حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ اچھی طرح سے ہم آہنگ ہے۔ یہ ترقی کے امکانات اور ترقی کی حمایت کرنے والے حالات کا بھی خیال رکھتا ہے اور   پرائم منسٹر لی کیانگ کے مطابق، ترقی کو آگے بڑھانے اور ڈیلیور کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت کی عکاسی کرتا ہے۔

انکسار کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپ لِفٹِنگ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سنٹرل کمیٹی (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) کے پارٹی اسکول کے پروفیسر اور قومی سیاسی مشیر ہان باؤجیانگ نے کہا کہ جی ڈی پی کی ترقی کا مقصد  انکسار کے ساتھ آگے بڑھنا اور   اپ لفٹنگ ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے ترقی کے معیار پر زور دینے کی پالیسی برقرار ہے۔

غیر یقنی بیرونی صورتحال سے نمٹنے کی کافی گنجائش

سنگھوا یونیورسٹی کے پی بی سی اسکول آف فنانس کے نائب ڈین اور قومی قانون ساز تیان ژوان نے کہا کہ متوقع شرح نمو پالیسی ٹولز کی دستیابی اور اقتصادی ترقی کی پائیداری کے مطابق ہے، اس سے ترقی کے محرکات  کی تبدیلی کیلئے اور بیرونی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ نمٹنے کے لیے کافی گنجائش باقی ہے۔


اوپر  11 فروری 2024 کو ایک فضائی ڈرون سے لی گئی تصویر میں سیاحوں کو لنہائی سٹی، مشرقی چین کے صوبہ زی جیانگ کے ایک خوبصورت علاقے کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ (تصویر از پین کانجن/سنہوا)

کافی پالیسی ٹولز، لیکن اہداف کا حصول آسان نہیں  ہو گا

پرائم منسٹر لی کی رپورٹ میں متعدد مشکلات اور چیلنجز کا بھی ذکر کیا گیا جن کا ملک کو سامنا ہے، جیسے کہ پائیدار اقتصادی بحالی اور ترقی کے لیے ناکافی طور پر ٹھوس بنیاد اور موثر ڈیمانڈ  کی کمی۔

پرائم منسٹر لی نے کہا، "اس سال کے اہداف کو حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا، اس لیے ہمیں پالیسی پر توجہ مرکوز رکھنے، مزید محنت کرنے، اور تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔"

فعال مالی حکمت عملی اور محتاظ مونیٹری پالیسی،سپیشل پرپز بانڈز اور طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز

رپورٹ کے مطابق، ایک فعال مالی حکمت عملی اور  محتاط مونیٹری پالیسی کو 2024 میں جاری رکھا جائے گا۔ اس سال ترقی کو بڑھانے کے لیے اقدامات کے ایک سلسلہ کا بھی انکشاف کیا گیا ہے، جس میں مقامی حکومتوں کے لیے 3.9 ٹریلین یوآن  سپیشل پرپز  بانڈز اور انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز کا اجراء بھی شامل ہے۔

رئیل اسٹیٹ، درمیانہ اور چھوٹے مالیاتی اداروں کیلئے خطرات کا تدارک

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اس دوران چین رئیل اسٹیٹ، مقامی حکومت کے قرضوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے مالیاتی اداروں میں خطرات کو کم کرنے کے لیے سامنے آنے والےمسائل کی علامات اور بنیادی وجوہات دونوں کو حل کرے گا تاکہ مجموعی اقتصادی اور مالی استحکام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

چین کی رینمن یونیورسٹی کے سکول آف فنانس کے ڈین اور ایک قومی قانون ساز زوانگ یومن نے کہا کہ "چین کے پاس مستحکم اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے اور بیرونی عوامل کی طرف سے پیش آنے والی دشواریوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی ٹولز کا ایک بہت بڑا اور لچکدار سیٹ ہے،"  انہوں نے  مخصوص شعبوں کے لئے چین کے سٹرکچرل مونیٹری اور مالیاتی ٹولز کے تعارف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔ 

رپورٹ میں زور دیا گیا کہ میکرو پالیسی کے استحکام کو بڑھایا جانا چاہیے۔


اوپر تصویر میں 10 جنوری 2024 کو مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے چانگ زو میں چینی الیکٹرک وہیکل (ای وی) بنانے والی کمپنی لی آٹو انکارپوریشن کی ورکشاپ میں لی گئی جہاں روبوٹ کاروں کے باڈی شیلز کو ویلڈ کر رہے ہیں۔ (سنہوا/جی چنپینگ)

کھپت کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے پروگرام اور پالیسیاں

ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے، پرائم منسٹر لی کی رپورٹ نے معیشت کو چلانے کے لیے ترقی کے حامی اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کھپت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک سال طویل پروگرام شروع کرے گا، اور ڈیجیٹل، ماحول دوست اور صحت سے متعلق کھپت کو فروغ دینے کے لیے پالیسیاں شروع کرے گا۔

سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے 700 ارب یوآن 

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ چین موثر سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا۔ اس سال سرمایہ کاری کے لیے مرکزی حکومت کے بجٹ میں 700 ارب یوآن رکھے جائیں گے۔

صنعتی نظام کو جدید بنانے اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کو تیز رفتاری سے تیار کرنے کے ٹاسکس کا ایک سلسلہ رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے جن میں صنعتی اور سپلائی چین میں بہتری اور اپ گریڈ کرنا، اور ابھرتی ہوئی صنعتوں اور مستقبل سے متعلق صنعتوںجیسے ہائیڈروجن پاور، نئے میٹیریلز کی تیاری، بائیو مینوفیکچرنگ، کمرشل اسپیس فلائٹ، کوانٹم ٹیکنالوجی اور لائف سائنسز  کی بڑھوتری شامل ہیں۔

غیر ملکی انویسٹمنٹ لانے کیلئے فارن فنڈڈ پروجیکٹس کے ساتھ یکساں قومی سلوک

چین غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مزید کوششوں کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کے لیے یکساں قومی سلوک کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو نافذ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

کاروبار کے ماحول کی بہتری کے لئے ہمیشہ کھلا ذہن

جیانگ ینگ، ڈیلوئٹ چائنا کے چیئر اور قومی سیاسی مشیر نے کہا کہ چین کے پاس ایک بہت بڑی منڈی ہے اور چین اپنے کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے ذہن کھلا رکھتا ہے۔ "چینی معیشت بہت سارے مواقع فراہم کرتی ہے، جس سے مارکیٹ کے ہر قسم کے کھلاڑیوں کے لیے ترقی کی جگہ پیدا ہوتی ہے۔"