ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری! ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی

خوشخبری! ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سےحج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی۔ای سی سی کے مطابق حجاج کرام کیلئے 9 کروڑ ڈالرز فراہم کئے جائیں گے ،رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کرام حج کی سعادت حاصل کریں گے،پرائیویٹ اور سرکاری کوٹہ کے تحت 50، 50 فیصد کوٹہ دیا جائے گا ،پرائیویٹ حج کا 50 فیصد کوٹہ سپانسر شپ سکیم کیلئے مختص کیا جائے گا ،شمالی علاقوں کیلئے حج پیکیج 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقوں کیلئے حج پیکیج 11 لاکھ 65 ہزار روپے ہوگا ۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کیلئے12 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی،اجلاس میں تخفیف غربت کیلئے 3 ارب 24 کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری دیدی، ای سی سی نے کھاد کی طلب سے متعلق سمری موخر کردی ۔

ای سی سی نے وزارت صنعت کو گیس ڈسٹری بیوشن کمیٹی کی سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کردی، ای سی سی نے سولر پینل مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری موخر کردی۔

Bilal Arshad

Content Writer