ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سمیت 150 ارکان پر مقدمہ درج

عمران خان سمیت 150 ارکان پر مقدمہ درج
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک )تھانہ ریس کورس میں عمران خان سمیت 150 پی ٹی آئی  کارکنان پر کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے ہیں ،  تھانہ ریس کورس میں عمران خان، شبلی فراز سمیت 150کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے , مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ 

 مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان کی گرفتاری کیلئے پہنچے تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراؤ کر لیا، اسلام آباد پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ہجوم نے پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، عمران خان نے باہم مشورہ ہو کر ساری پلاننگ کی، ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی بڑھے  تو مار دینگے، جبکہ شبلی فراز نے بھی جھوٹا بیان دے کر کار سرکار میں مداخلت کی ۔