ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم،جنرل ہو یا جج، کسی کیلئے سڑک بند نہیں کرسکتے, نور عالم خان برس پڑے

وزیراعظم،جنرل ہو یا جج، کسی کیلئے سڑک بند نہیں کرسکتے, نور عالم خان برس پڑے
کیپشن: Noor Alam Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹرز کے آنے سے سری نگر ہائی وے کو بلاک کر دیا گیا، پی اے سی کی ڈائریکشن ہے وزیر ہو یا وزیراعظم ،جنرل ہو یا جج، کسی کیلئے سڑک بند نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے تمام راستے بند کیے گئے، جب وجہ پوچھی گئی تو معلوم ہوا پی ایس ایل کی وجہ سے راستے بند کیے گئے ہیں۔بین الاقوامی کرکٹرز اگر پاکستان آتے ہیں تو پاکستان کے عوام کی طرح رہیں۔

پی اے سی چیرمین نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیوں میں ہونے کے باوجود راستے بند کرنا سمجھ سے باہر ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ راستے بند کرکے عوام کو تکلیف دی جائے، مہنگائی کے اس دور میں عوام کو لمبے راستے سے سفر کرنا پڑتا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer