ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد
کیپشن: lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور ہائی کورٹ آفس نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگادیا۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں میں کچھ دستاویزات نہیں لگائی گئیں۔لاہور ہائی کورٹ آفس کی جانب سے دستاویزات درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد پولیس گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر سیشن کورٹ اسلام آباد کی ہدایت پر عمران خان کا وارنٹ لےکر ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی تھی تاہم عمران خان گرفتار نہ ہوسکے۔

عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے علاوہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ پر تحریک انصاف کے دھاوے کے دو مقدمات میں   حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکی گئی ہیں تاہم درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگادیا ہے۔