ویب ڈیسک: ملک میں ریکارڈ توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، مختلف شہروں میں عوام کو مہنگائی کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
پیسے کی ویلیو ختم ہونے سے گھر کا سامان ابھی پورا نہیں ہوپاتا اور نوٹ ختم ہوجاتے ہیں۔سبزی، مصالحے، تیل، گھی سب کا سب مہنگا ہوچکا جبکہ پھلوں کی قیمتوں نے بھی سر اٹھا لیا ہے۔ مہنگائی کے باعث سیاحت کا شعبہ بھی سخت متاثر ہوا ہے۔
گرانی کی وجہ سے سوات کے ہوٹل مالکان بھی پریشان ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث سیاحوں نے آنا چھوڑ دیا ہے۔