تحریک عدم اعتماد کب آئے گی؟ بلاول بھٹو نے اہم پلان سے پردہ ہٹادیا

تحریک عدم اعتماد کب آئے گی؟ بلاول بھٹو نے اہم پلان سے پردہ ہٹادیا
کیپشن: Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہہ عمران خان کے پاس چند دن کا وقت ہے۔ اگر وہ خود مستعفیٰ نہ ہوئے تو اسلام آباد پہنچ کر تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی والے جو چھوڑ گئے لیکن، انہوں نے ماضی میں کبھی بھی پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرایا تھا میں انکو واپس پارٹی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی جیالوں کی ہے، آپکی ہے، اگر عمران خان استعفی نہیں دیتا اسکے خلاف اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے، عمران خان کے پاس چند دن کا وقت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا  تین سالوں سے عمران خان کےبیانات سن رہے ہیں.وزیراعظم کا بندوبست کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ہم قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پہلے بھی حکومت کو شکست دےچکے.عدم اعتماد وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ ہے۔ عدم اعتماد ایک مشکل ٹاسک ہے مگر ہم نےکوشش کرنی ہے۔  عمران خان کو چاہیے عدم اعتماد آنے سےپہلے دے دیں اگر انہوںنےاستعفی نہ دیا تو اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے سب سے زیادہ ٹرینڈ سیاسی ورکر ہیں۔پیپلز پارٹی کا ہمیشہ یہی موقف رہا کہ ہمیں عوام کےپاس جانا چاہیے۔ ہمیں بحران سےنکلنے کیلئے جمہوری طریقہ سے جدوجہد کرنی ہے۔جلد مولانا فضل ا لرحمان،آصف زرداری،شہبازشریف ملاقات کرینگے۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں عدم اعتماد میں حکومتی اتحادیوں کا اہم رول ہوگا۔اگرحکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ہوں تو ہماری جیت یقینی ہوگی۔اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor