(حافظ شہباز علی) سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا کا ویزہ جاری کردیا گیا، ارشد ندیم دو سے تین روز جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے ۔
اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی کوششیں رنگ لےآئیں، اتھلیٹکس ہیرو ارشد ندیم کو جنوبی افریقا کا ویزہ جاری کردیا گیا، ارشد ندیم کے ویزہ کے معاملہ میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے بھی اہم کردار ادا کیا، ارشد ندیم کےعلاوہ پاکستان نمبر ٹو یاسرعلی بھی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقا جائیں گے، ویزہ جاری ہونے کے بعد اتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کوجنوبی بھجوانے کیلئےلاجسٹک انتظامات کررہی ہے، ٹکٹس اور دیگر معاملات مکمل ہوتے ہی دونوں اتھلیٹس دوسےتین روزمیں جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے۔
صدراتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کیلئے آنیوالے ایونٹس کی بہترین تیاری کے انتظامات کئے ہیں،اس سال ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز،کامن ویلتھ گیمز اوراسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں حصہ لینا ہے .