ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین نے روس کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا ، ویڈیو جاری

Russian helicopter shot down by missile
کیپشن: Russian helicopter shot down by missile
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کی فوج نے روس کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرا یا جس کی ویڈیو بھی یوکرینی آرمڈ فورسز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی۔

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد سے اب یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت متعدد شہر روسی افواج کے محاصرے میں ہیں۔روسی فوج نے دو یوکرینی شہروں سے شہری آبادی کے انخلا کیلئے عارضی جنگ بندی کی تھی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان جنگ اب بھی جاری ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا، یوکرینی فوج نے روسی فوجی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے نشانہ بناکرگرایا۔یوکرینی آرمڈ فورسز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ روسی ہیلی کاپٹر کب اور کہاں مار گرایا گیا۔

خیال رہے کہ حالیہ جنگ میں یوکرین کی جانب سے روسی افواج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کے دعوے کیے گئے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔