ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی بذریعہ ویڈیو لنک حلف لینے کی درخواست سماعت کیلے مقرر

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے بطور سینیٹر حلف لینے کیلئے درخواست کل 7 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی،جسٹس فیصل زمان خان درخواست پر ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بنچ صرف سات مارچ کو ایک روز کیلئے لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا، جسٹس عمرعطاء بندیال چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد پہلی مرتبہ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے فریقین کے کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer