لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی،بارش کی پیشگوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہرلاہور میں چھٹی کے روزبھی بادلوں کابسیرا ہے۔ٹھنڈی ہواچلنےسےموسم خوشگوار ہوگیا۔ آج رات بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کادرجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ہے. ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے جبکہ شہر میں اس وقت 14 کلو میٹر فی گھنٹہ  کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج رات اور کل بارش کا بھی امکان ہے۔

لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح238 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوٹ لکھپت میں ایئرکوالٹی انڈیکس374 ،ماڈل ٹاؤن میں309 ،مال روڈ  میں 293 ،ڈیفنس میں 252  اور انارکلی میں 272 ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز  لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، مسلم ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔دوسری جانب  راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہلکی بارش سے خنکی بڑھ گئی تھی۔  ملک کے نشیبی علاقوں میں بارش کاسلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق ملکہ کوہسار مری میں برفباری شروع ہونے سے شہر کا  درجہ حرارت 2سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا  تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor