سٹی 42: کنیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق روزی گیبریل سے شادی کرنے والے عدیل میر کا تعلق لاہور سے ہے ، عدیل میر بھی موٹو ٹوریسٹ ہیں۔
روزی گیبریل نے انسٹاگرام پراپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں پاکستان آﺅں گی اور کسی کے پیار میں مبتلا ہو جاﺅں گی۔ساری زندگی میں نے ایسے شخص کی تلاش کی جو میرابہترین دوست اور ساتھی ہو، اس لئے میں پاکستان آئی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ خاتون بائیکرروزی گیبریل نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا تھا، روزی گیبریل موٹر سائیکل پر پورا پاکستان گھوم چکی ہیں ، انہوں نے بلوچستان سے گلگت بلتستان تک علاقے ایکسپلورکئے اور بہت متاثر ہوئیں۔