ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنت مزرا وزیراعظم عمران خان پر بازی لے گئیں

جنت مزرا وزیراعظم عمران خان پر بازی لے گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار  جنت مرزا نے وزیراعظم عمران خان کو فالورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا۔
وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیا کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو ٹوئٹر پر فعال ہیں اور گاہے بگاہے ٹوئٹر کے ذریعے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالورز کی تعدا ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے تاہم ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ٹک ٹاک پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 

خیال رہے کہ جنت مرزا  ایک کروڑ 37 لاکھ  فالورز کے ساتھ ساتھ 16 لوگوں کو فالو بھی کرتی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کسی اکاؤنٹ کو بھی فالو نہیں کرتے، انہوں نے  چند ماہ قبل ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا، قبل ازیں وہ  اپنی پارٹی، خیراتی اسپتال اور پارٹی رہنماؤں کو فالو کرتے  تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer