ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

400 سو سے زائد ریسکیو ملازمین کےمستقبل کا فیصلہ ہوگیا

400 سو سے زائد ریسکیو ملازمین کےمستقبل کا فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)پنجاب ایمرجنسی سروس کے مزید 441 ملازمین کو مستقل کر دیا گیا، ڈی جی ریسکیو کے مطابق مستقل ہونے والے ملازمین کی تعداد 1732 ہو گی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے 1732کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا ہے،سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر پہلے مرحلے میں 97،دوسرے میں 341،تیسرے میں 716 اور چوتھے میں 137،پانچویں مرحلے میں 441ریسکیو ملازمین کومستقل کر دیاگیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ مجموعی طور پر اب تک سکیل ایک سے سکیل پندرہ تک کے تقریباََ7ہزار سے زائد ملازمین کومستقل کیاگیا ہے،امید کرتا ہوں کہ مستقل ہو نےوالے ملازمین پوری لگن اور عزم سے عوام کی خدمت کریں گے۔

واضح رہے کہریسکیو 1122 خود مختار ادارہ بن گیا، ڈی جی ریسکیو کو صوبائی سیکرٹری کے اختیارات حاصل ہوگئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021ء ایجنڈے میں شامل کیا گیا، مسلم لیگ(ق) کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے بل پیش کیا، جس کو پنجاب اسمبلی کے ایوان نے متفقہ طور پر منظور  کیاگیا تھا.

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  ریسکیو 1122 میں غیر قانونی تبادلوں کا سکینڈل منظرِ عام پر آیا تھا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس 1122 ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا کو معطل کردیا تھا،ریسکیو 1122 میں غیر قانونی تبادلوں کے سکینڈل کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ محمد اعظم کو تفتیشی افسر مقرر کیا تھا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہو نے والے مراسلے کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ریسکیو 1122 میں غیر قانونی تبادلوں کی تفصیلی رپورٹ دو ہفتوں میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer