ایلن مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص نہیں رہے

ایلن مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص نہیں رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کو 6.2 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہو گیا، جس سے وہ فوربس کی ارب پتی کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کے سربراہ ایلن مسک اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بھی نہیں رہے ہیں۔ بدھ کا روز سٹاک مارکیٹ میں ایلن کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا اور دن کے اختتام پر انہیں 6.5 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوگیا۔ کئی گھنٹے تیسرے نمبر پر رہنے کے بعد سٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ نے انہیں اپنے عہدے پر واپس آںے میں کافی مدد کی۔ 

گزشتہ روز کی بات کی جائے تو وہ بھی ان کے حق میں معاون ثابت نہ ہوسکا ہے اور ٹیسلا کے شیئر 5 فیصد کے قریب گر گئے۔ اب ان کی مجموعی مالیت 150.9 بلین امریکی ڈالر ہے جبکہ گزشتہ 17 فروری کو 191 بلین امریکی ڈالر تھی۔

اگرچہ سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کاروبار کا حصہ ہے، ممکن ہے کہ ایلن مسک مستقبل میں اپنی اپوزیشن کو مزید بہتر کرسکیں گے،  لیکن اب انہیں یہ تخت کسی دوسرے ارب پتی کو دینا پڑے گا۔

دنیا کے سب سے زیادہ دولت مند افراد کی نئی فہرست کے مطابق موجودہ وقت میں دوسری امیر ترین شخصیت کی بات کی جائے تو یہ نمبر فرانس کے ایل وی ایم ایچ گروپ کے بانی برنارڈ ارنولٹ کے نام ہے۔ جن کی دولت 155.6 بلین ڈالر کے قریب ہے جبکہ ایلن مسک کی دولت 150.9 بلین ڈالر کے قریب ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک 11 جنوری کو دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔ ایلن مسک کی دولت 188 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی تھی، جوکہ جیف بیزوس کی دولت 187 بلین ڈالر سے ایک بلین ڈالر زیادہ تھی۔ دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں 500 ارب پتیوں کے نام شامل ہیں۔