سٹی42: گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت، ایڈیشنل سیشن جج مظہر اقبال نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے منیجر کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے عدالت مین گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی۔ پیشی کے بعد میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری بیٹی حق میں ہے، میں اسی وجہ سے میں یہاں آئی ہوں، میری بیٹی میشا شفیع ملک سے باہر ہے جو باہر کے ملک سے کورونا کی وجہ سے نہیں آ سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں نہ ہونے کے باوجود موجود ہے اگر سکائپ پر اس کو عدالت لینا چاہے وہ سکائپ پر آجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا یہ کہنا میری بیٹی بھاگ گئی ہے، غلط ہے وہ حاضر ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج مظہرعلی رانجھا کی عدالت میں علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ عدالت میں اداکارہ عفت عمر پر آج علی ظفر کے وکیل نے جرح مکمل کی۔ عدالت میں عفت عمر نے کہا الزام لگانے والے کو اسے ثابت بھی کرنا ہوتا ہے، میشا شفیع میری بیٹی کی طرح ہے اور علی ظفر بھی میرے بیٹوں کی طرح تھا، یہ بیٹا اس وقت تک تھا جب اس نے ہراسگی کا الزام نہیں لگایا تھا۔ اب میں اسے بیٹا نہیں سمجھتی۔
عدالت میں عفت عمر پر جرح مکمل ہونے پر صباحمید پر جرح ہونا تھی لیکن علی ظفر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ پہلے لینا غنی اور میشا شفیع کے منیجر فرحان کو طلب کیا جائے، اس پر بحث کرنی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو بیس مارچ کو طلب کر لیا۔