ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور آنیوالی شاہ حسین ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

لاہور آنیوالی شاہ حسین ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک)کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کے انجن پر پتھراؤ کیا گیا جس کے باعث ریلوے انجن کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کے انجن پر پتھراؤ کیا گیا ،ریلوے حکام نے انکوائری کا حکم دیدیا , پتھراؤ سے ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ بال بال بچ گئے،ٹرین پر پتھرائو عبد الحکیم ریلوے سٹیشن کے قریب کیا گیا ، ذرائع ریلوے کا کہناتھا کہ ٹرین کراچی سے لاہور آ رہی تھی۔ٹرین ڈرائیور پتھراؤ  کی وجہ سے اگر زخمی ہوجاتے تو بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

دوسری جانب محدود ٹرین آپریشن کے باوجود حادثات کم نہ ہوسکے،گزشتہ سال 2020 میں 9 ماہ کے دوران 105 حادثات ہوئے تھے۔ حادثات میں ٹرینوں میں تصادم، آگ لگنے، ڈی ریلمنٹ اور مینڈ اور ان مینڈ لیول کراسنگ پر رونما ہوئے۔ جس کے نتیجہ میں 53 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہوئے۔ 9ماہ کے عرصے میں 56روز تک ٹرین آپریشن بند رہا۔حادثات کے انفراسٹکچر اور رولنگ سٹاک کی تباہی سے ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سال 2020 میں لاہور ڈویژن میں سب سے زیادہ 28 حادثات ہوئے۔ ٹرینوں میں آگ لگنے کے 5، مال گاڑیوں کے پٹری سے اترنے کے 33 اور روڈ ٹرانسپورٹ کی غلطی کے باعث 37 حادثات ہوئے۔ ریلوے سٹاف کی غلطی کے باعث 14 حادثات ہوئے۔ بیشتر حادثات کی انکوائریاں تاحال مکمل نہ کی جا سکیں۔ یاد رہے گزشتہ برس 117 حادثات ہوئے تھے۔  

M .SAJID .KHAN

Content Writer