ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینا ملک کا عمران خان کیلئے خصوصی پیغام

وینا ملک کا عمران خان کیلئے خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر تحریک انصاف کی حمایت کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں۔

تفصیل کے مطابق  لالی وُڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ وینا ملک  سوشل میڈیا نے دور رہنے کے بعد پھر متحرک ہوگئیں ہیں، ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے تحریک انصاف اور عمران خان کے بارے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’میں کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘

وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے اُن کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘اداکارہ نے مزید اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگ میں لکھا ’کپتان! ہم آپ کے پیچھے ہیں۔‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے سے قبل وینا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی تھی،  اداکارہ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کسی جنگل کی لگ رہی ہے جبکہ تصویر پر انگریزی زبان میں ’آف لائن‘ بھی درج ہے۔جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر اب متحرک نہیں ہوں گی۔ پوسٹ سامنے آنے پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔شیئرکی گئی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ TakingBreak کا بھی استعمال کیا۔

اداکارہ وینا ملک نے پوسٹ کرتے اس کی وجہ نہیں بیان کی کہ وہ کیونکہ انسٹاگرام سے دوری اختیار کررہی ہیں مگر ان کے چاہنے والےان کی اس پوسٹ سے افسردہ ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer