ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،حیران کن وجہ سامنے آگئی

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،حیران کن وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد ابدالی) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان غالب ہے، سونے کی قیمتیں پھر بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 1500روپے اضافہ ہونے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت95700 تک پہنچ گئی، اسی طرح خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 87587 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں 26 ڈالر مہنگا ہوکر فی اؤنس سونا 1687 ڈالر کا ہوگیا۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں سونے کی تجارت میں تیزی دیکھی جارہی ہے،کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے، اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار سونے کی خریداری کررہے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سونے کی قیمتوں میں 2350 روپےاضافہ ہوا تھا،جس سے صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 94600 روپے اور 22 قیراط فی تولہ سونا 86716 روپے کا تھا،صدرلاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہناتھا کہ بین الاقوامی منڈی میں سونا یکمشت 45 ڈالر مہنگا ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا اور رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اب سونے کی قیمتوں1500 روپے کااضافہ ہوا جس کے بعد چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت95700 تک پہنچ چکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer