گاڑی مالکان کیلئے شاندارسہولت متعارف

گاڑی مالکان کیلئے شاندارسہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز100 روپےآن لائن ادائیگی سےگاڑیوں کے ویریفکیشن سرٹیفیکٹس سےلیکرٹوکن ٹیکس ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایسائز نےشہریوں کی سہولت کےلیےایک اوراقدام کیا،اب شہری گھربیٹھےایک کلک پرگاڑیوں کی تمام معلومات حاصل کر سکیں گے،پراپرٹی ٹیکس کی تصیح اورمعلومات کےلیے ویب پورٹل کی لانچنگ کےبعد گاڑیوں کی معلومات اورتصدیقی سرٹیفکیٹ کےلیےموٹر ایپ شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
شہری ایپ کےذریعےآن لان 100روپےفیس اداکرکےگاڑی کی تمام تفصیلات حاصل کرسکیں گے،اس سے پہلے ویب سائیٹ سے صرف مالک کا نام دیکھا جاسکتا تھا، اب شہری آن لائن ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی سمیت دیگرتفصیلات معلوم کر سکیں گے،ای آکشن شروع ہونے کےبعدشہری پسندکے نمبرخریدنے کےلیےاس ایپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ڈی جی ایکسائزسہیل شہزاد کا کہنا ہے کہ شہریوں کوگھربیٹھےسہولیات دینے کےلئےعملی اقدامات کررہے ہیں،سسٹم آن لائن ہونےسےکرپشن ،ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگاجبکہ پی آئی پی ٹی بی کےتعاون سےرواں ماہ موٹرایپ بھی متعارف کرائی جائےگی،واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ ایکسائز نے اوپن لیٹر پر چلنے والی 8 لاکھ کاروں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئےغذات ضبط کر کے اصل مالک کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

محکمہ ایکسائز کےمطابق شہر میں آٹھ لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے سیف سٹی اتھارٹی کی ای چالاننگ مہم متاثر ہو رہی ہےاور سکیورٹی مسائل بھی درپیش ہیں،ان مسائل سے نمٹنے کیلئے اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer