ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے نئے نرخ مقرر

 اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے نئے نرخ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دالوں سمیت دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے نئے نرخ مقرر کر دئیے گئے تاہم نئے نرخنامے میں چینی کی قیمت مقرر ہی نہیں کی گئی جبکہ اکبری منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ جو قیمتیں سرکاری نرخنانے پر مقرر کی گئی ہیں ان کے مطابق انہیں دالیں نہیں ملتیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکاری نرخنامے میں دال چنا باریک کی قیمت 114 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں دال چنا باریک 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، دال چنا اسپیشل کی سرکاری قیمت 124 روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ اکبری منڈی میں دال چنا اسپیشل 140 فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

سرکاری قیمت کے مطابق دال مسور باریک 148 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں دال مسور باریک 170 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ سرکاری نرخنامے میں سو روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں دال مسور موٹی امپورٹڈ 106 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ سرکاری نرخنامے میں دال ماش دھلی ہوئی ایمپورٹڈ کی قیمت 194 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں دال ماش دھلی ہوئی 210 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں دال ماش چھلکے والی کی قیمت 164 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں دال ماش چھلکے والی 170 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ سرکاری نرخنامے میں کالے چنے موٹے کی قیمت 125 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں کالے چنے موٹے 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے میں کالے چنے باریک کی قیمت 110 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں کالے چنے باریک کی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخنامے میں سفید چنے واحد ہیں جو اکبری منڈی میں بھی 104 روپے فی کلو میں ہی فروخت ہو رہے ہیں۔ بیسن کی سرکاری قیمت 124 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں بیسن 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اکبری منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جو سرکاری نرخنامہ جاری کیا ہے اسکے مطابق انہیں دالیں ہوں یا کوئی اور چیز وہ نہیں ملتی تو وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق کیسے فروخت کر سکتے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ سرکاری نرخنامے پر قیمتیں مقرر کرنے سے قبل ان سے مشاورت کی جائے تاکہ سرکاری نرخنامے اور اکبری منڈی کے نرخ ایک ہو سکیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer