ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچزکے دوران ٹریفک جام ہونےاور تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹس لے لیا۔ متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ حکومتی وکیل پی سی بی اور تمام متعلقہ حکام سےہدایات لیکر پیش ہوں۔
جسٹس شاہد کریم نے پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس لیا اورہدایت کی کہ پی سی بی اور سی ٹی او جوڈیشل واٹر کمیشن کیساتھ کل میٹنگ کرکے آئندہ سماعت پرپلان پیش کریں۔ جسٹس شاہد کریم نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئےیمارکس دیئےکہ گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ ہزاروں شہری پی ایس ایل میچز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتےہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئےکہ لاہور میں پی ایس ایل سےماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ پی ایس ایل میچز کی وجہ سےسارا لاہور بند ہو جاتا ہے۔ حکومت کو خیال ہی نہیں کہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ میچز کرانے کا یہ مطلب نہیں ماحولیاتی آلودگی کو نہ دیکھا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے نشاندہی کی کہ جنریٹرز چلا کر کروڑوں کا ریونیو استعمال کیا جاتا ہے۔
عدالت نےپی ایس ایل میچزکی وجہ سےایف سی کالج میں تعطیل پرسیکرٹری ایجوکیشن سےجواب مانگ لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ صورت تشویش ناک صورتحال ہےکہ میچزنےتعلیم کو آوٹ کردیا۔
عدالت نےکیس کی مزید کارروائی 13 مارچ تک ملتوی کردی۔