لڑکی کی زبردستی شادی کروانے پر عدالت نے اہم فیصلہ سنادیا

لڑکی کی زبردستی شادی کروانے پر عدالت نے اہم فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)مرضی کےخلاف شادی کرنے پر عدالت نے متاثرہ لڑکی کا بیان سننے کے بعد اہم فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر کی عدالت میں یوسف واہی ایڈووکیٹ نےحبس بےجا کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریحانہ کی اس کے والدین اس کی مرضی کے بغیر شادی کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے لڑکی کومحبوس کررکھا ہے،عدالتی حکم پربیلف نےلڑکی کو برآمدکرکے عدالت میں پیش کردیا۔

متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ والدین اس کی زبردستی شادی کرناچاہتے ہیں، شادی کے بارے میری رائے نہیں پوچھی گئی، مجھ انصاف دلایا جائے، درخواستگزار کا کہناتھا کہ لڑکی بالغ ہے اور وہ والدین کے اس فیصلے سے دلبراشتہ ہے اور والدین کے ساتھ نہیں رہناچاہتی اسے دارالامان بھجوا دیا جائے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسےدارالامان بھجوانےکا حکم جاری کردیا۔