(رضوان نقوی)ایف بی آرنے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، مختلف سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری کردیئےگئے۔
تفصیلات کے مطابق نان فائلرزایف بی آر کے نشانے پر آگئے،ایف بی آر نے محکمہ پولیس،مواصلات و تعمیرات،محکمہ صحت،سوئی گیس،پاکستان ریلویز،سول سیکرٹریٹ، لیسکو،کسٹمزاورمختلف بنکوں سمیت سرکاری وغیرسرکاری اداروں کےنان فائلر ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے،تین سالوں کےگوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے والےمختلف سرکاری و غیرسرکاری اداروں کےتقریباًڈیڑھ لاکھ ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
سال 2018،2017،2016 کے انکم ٹیکس گوشوارے اوراثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والےڈیڑھ لاکھ نان فائلرز کو کوبیس ہزار روپےفی کس جرمانہ عائد کرنےکیلئےشوکاز بھجوائےگئےہیں،کمشنرآرٹی او ٹو سید محمود حسین جعفری کی ہدایت پرنان فائلرز کو شوکاز نوٹس جاری کرکے14دن میں گوشوارے جمع کرانے کی مہلت دے دی گئی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ سال 2019کےنان فائلرز کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا ہے انہیں بھی جرمانوں کے لئےجلد نوٹسز جاری کیےجائیں گے۔