ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فورٹ منرو کو مری بنانے کی تیاریاں،اہم ہدایات جاری

فورٹ منرو کو مری بنانے کی تیاریاں،اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے،سیاحت اور سرمایہ کاری کا چولی دامن کا ساتھ ہے،سیاحت بڑھنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔سیاحتی مقام فورٹ منرو کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے،سرمایہ کاروں کے لئے شعبہ سیاحت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں،سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں دیں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے  فورٹ منرو کا ماسٹر پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فورٹ منرو کو ماڈل سیاحتی مقام بنائیں گے، فورٹ منرو کے قدیمی قلعے کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنایا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو چیئرلفٹ اور ٹرام کے منصوبے کا جائزہ لیا جائے، فورٹ منرو میں ایکو اور ایڈوانچر ٹورازم کو فروغ دیا جائے،ریسٹ ہاؤس کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔راجن پور میں ماڑی کے مقام پر ٹورازم سپاٹ بنایا جائے گا۔
کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین جلد تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے بریفنگ دی۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer