ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھیٹرایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین نے بھی استعفی دے دیا

تھیٹرایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین نے بھی استعفی دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی بنائی ہوئی پنجاب تھیٹرایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم ڈولہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، وائس آف پنجاب پراجیکٹ سمیت دیگرعہدوں سے بھی استعفی دے دیا۔

انس اسلم ڈولہ کو سابق وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب بھر کے تھیٹرزکی ایڈوائزری کمیٹی کاچیئرمین بنانے کے ساتھ سوشل میڈیا، تھیٹر مانیٹرنگ ٹیم اور وائس آف پنجاب پراجیکٹ کا ممبر بھی بنایا تھا۔ فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے بعد انس اسلم نے بھی اپنے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے، انس اسلم ڈولہ نے اپنا استعفی وزارت اطلاعات و ثقافت سمیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہرعلی خان کو بھی بھجوا دیا ہے۔   

Shazia Bashir

Content Writer