پنجاب کے 2 بڑے شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

پنجاب کے 2 بڑے شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعدیہ خان) فضائی آلودگی کے عالمی ادارے گرین پیس اینڈ ایئر ویژول کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے 30 بدترین شہروں میں پنجاب کے دوبڑے شہر لاہور اور فیصل آباد بھی شامل ہیں۔

 

 ملکی انڈسٹری، بڑھتی ہوئے بے ہنگم ٹریفک اور درختوں کی کٹائی نے فضا کو آلودہ کررکھا ہے ، باغوں کے شہر لاہور اور فیصل آباد میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، 2016 میں پاکستان گندے ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر تھا، نئی عالمی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دو بڑے شہر لاہور اور فیصل آباد بھی انڈسٹری سے خارج ہونیوالے مواد سے آلودہ ہو چکے۔

 محکمہ ماحولیات کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے انڈسٹری ٹیکنالوجی اور پالیسیز میں تبدیلیاں کی گئیں۔دوسری جانب لارڈمئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے بڑھتی ہوئی آلودگی کا ذمہ دار محکمہ ماحولیات کو ٹھہرایا دیا۔

ماہرین کے مطابق ان شہروں میں صرف ہوا کے معیار کا تناسب ہی بہت خراب نہیں بلکہ ہوا میں موجود ’فائن پارٹیکلز‘ کی مقدار بھی بہت کم تھی۔ ماہرین ہوا کے معیاری اور صحتمند ہونے کو ایک انڈیکس سے ظاہر کرتے ہیں جسے ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ کہا جاتا ہے۔فضائی آلودگی شہریوں کو مختلف سانس کی بیماریوں، پھیپھڑوں کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر اور دماغی بیماریوں میں مبتلا کررہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer