صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے گرین کو ریڈور منصوبے کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے گرین کو ریڈور منصوبے کا افتتاح کردیا
کیپشن: City42 - Mian Mehmood ur Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ پر پودا لگا کر  گرین کو ریڈور منصوبے کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ پر پودا لگا کر گرین کو ریڈور منصوبے کا افتتاح کردیا, اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، ڈی جی ڈاکٹر فیصل ظہور، سی ای اویو ایس اپیرل آصف ملک، ڈائریکٹر پی ایچ اے محمد تحسین، مصباح ڈار اور ڈپٹی ڈائریکٹرزاہد اقبال بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی ایچ اے نے آگاہ کیا کہ منصوبے کے تحت گرین کوریڈور کے آغاز کے بعد پی ایچ اے ایک لاکھ سے زائد پودے شہر میں لگائےگا، رنگ روڈ پر درخت لگانے کے لیے گیارہ انکلیو بنائے گئے ہیں، کم ازکم چھ فٹ قد کے درخت لگائے جائیں گے۔

افتتاح کے موقع پر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ایک سوچ کی تبدیلی ہے، ہرطبقہ فکر کے لوگ اس مہم میں اپنا حصہ ڈالیں، درختوں کو کاٹنا حکومتوں کی مجرمانہ غفلت ہے۔ سب سے زیادہ کام پی ایچ اے لاہور میں ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ درخت لگا کر اس کی پرورش کرنا اہم ہے، تمام سوسائٹیز کو پابند کر رہے ہیں کہ وہ درخت لگائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer