ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر نئی مہم شروع کردی

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر نئی مہم شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما مریم نواز نےسوشل میڈیا پر فری نواز شریف مہم شروع کردی، کہتی ہیں والد ہسپتال میں علاج سےغیر مطمئن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت خراب ہوگئی، گزشتہ ہفتے کے دوران ان کو چار بار انجائنا کا دورہ پڑنے کا انکشاف ہوا ہے، نواز شریف درد کش گلیسرل ٹری نائٹریٹ سپرے استعمال کر رہے ہیں،انہیں آج پی آئی سی میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے انہوں نے گزشتہ روز ہسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما  مریم نواز اپنے والد کی رہائی کیلئے میدان میں آگئیں، انہوں نے  اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میاں نوازشریف کی تصویر لگا کر کر فری نواز شریف مہم شروع کر دی ۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر نواز شریف کیخلاف ہونے والی سازش کا خلاصہ بھی بیان کیا ہے کہتی ہیں کہ نواز شریف  کو28 جولائی کو خیالی تنخواہ پر نااہلی اور 6 جولائی کو خیالی ملکیت پر سزا ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیل میں مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والے میاں نوازشریف کو علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی۔ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میاں نوازشریف کو علاج نہ ملا تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer