زاہد بشیر گورائیہ نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

زاہد بشیر گورائیہ نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ شہر کےتعلیمی اداروں میں بچوں کو گیٹ پر ویلکم نہ کیا جا سکا۔

تفصلات کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں سکول سربراہان نے بچوں کو گیٹ پر ویلکم کرنا شروع کردیا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایات کررکھی ہےکہ سکول لگنے سے تیس منٹ پہلے سکول سربراہان گیٹ پر موجود ہونگے اور وہ بچوں کو ویلکم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔دانش سکولوں پر حکومتی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا
 
سربراہان کا چھٹی کے وقت بھی گیٹ پر موجود ہونا لازمی ہے۔ لیکن یہ عمل ابھی تک لاہور کے کسی سکول میں بھی شروع نہیں کرایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ تاحال خود بھی کسی سکول میں بچوں کو ویلکم کرنے نہیں جاسکے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کو خوش آمدید کرنے کے حوالےسے احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔