ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف سے وزیراعظم کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

نواز شریف سے وزیراعظم کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ۔جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں  سینیٹ انتخابات کے بعد کی صورتحال ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور شریف خاندان کے نیب عدالت میں زیر استعمال کیسز پر مشاورت کی گی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران میاں محمد نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو آزاد امیداروں رابطہ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کے قائد کو اپنے دورہ نپال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔