(در نایاب) ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ون کا جوہر ٹاؤن میں آپریشن ، ایل ڈی اے نے متعدد سرکاری پلاٹوں پر قائم تجاوزات اور قبضہ واگزار کرا لیا۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے شعبہ مینجمنٹ ون کی جانب سے آپریشن کیا گیا ، جوہر ٹاؤن میں سرکاری پلاٹوں پر چار دیواری اور قبضے کر لئے جاتے ہیں۔
پلاٹ نمبر تھری اے ، بی ، فور اے نائن اے اور نائین بی بلاک آر ون پر کارروائی کی گئی، پلاٹ نمبر571، 572 کیو بلاک پرکارروائی کی گئی جبکہ 385جے تھری پر بھی سرکاری پلاٹوں پربھی کارروائی کر کےچاردیواریاں گرادی گئیں، سینئر اسٹیٹ آفیسرمحمدصابر نےعملےاور پولیس کےہمراہ کارروائی کی۔
یہ خبر بھی پڑھیئے: آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی قبضہ کا معاملہ، پی ایل ڈی افسران کو مایوسی کا سامنا