ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابینا افراد پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 نابینا افراد پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف): پولیس کی جانب سے نابینا افراد پر تشدد اور گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ  اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نابینا افراد پر تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نابینا افراد اپنے حقوق کیلئے پر امن احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے اُن کے مطالبات منظور نہیں کیے جارہے ہیں۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے نابینا افراد کو پولیس نے گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نابینا افراد کے حقوق کا تحفظ کرنے کا حکم دے اور مظاہرین کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے نابینا افراد پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کارجمع کروادی،تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے نابینا افراد سے تضحیک آمیز سلوک کیا۔