سٹی42: آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ابتدا ہی میں پاکستان مشکلات میں گھِر گیا، تیسرے اوور میں دو بیٹر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ مجموعہ صرف 14 تھا۔ چوتھے بیٹر فخر زمان نے وکٹ پر آ کر پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر امریکی ٹیم کا دباؤ توڑنے کی کوشش کی۔ تین اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 21 رنز تھا۔ چوتھے اوور میں سوربھ نیتراواکر نے پانچ ڈوٹ بالز کیں اور صرف ایک رن بنانے کا موقع دیا۔ پانچویں اوور میں فخر زمان نے بوکھلاہٹ کے عالم میں الٹی فلک کھیلی اور سلپ میں موجود سٹیون ٹیلر کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹ گئے۔ پانچ اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوا کر 27 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کے اوپنر محمد رضوان دوسرے اوور کی پہلی گیند پر 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ ان کے بعد آنے والے عثمان خان تیسرے اوور میں3 کے انفرادی سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
محمد رضوان نےامریکہ کے شہر ڈیلاس میں امریکہ کے ساتھ میچ کے پہلے اوور میں دو ڈوٹ بالز کے بعد چھکا مار کر اپنا اکاأنٹ کھول لیا تھا۔ رضوان نے چوتھی گیند پر دو رنز بنائے اور چھٹی گیند پر مزید ایک رن بنا کر اوور مکمل کیا لیکن دوسرے اوور میں سورابھ نیٹرواکر کی پہلی ہی گیند پر وہ بیٹ کی ایج پر آئی گیند کو کھیلتے ہوئے سلپ میں کیچ پکڑا بیٹھے۔ رضوان کے بعد عثمان خان بیٹنگ کے لئے آئے جنہوں نے 3 رنز بنائے لیکن تیسرے اوور میں نوستھس کینجیگی کی گیند پر نیتیش کمار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ لئے ہیں۔ کپتان بابر نے 4 گیندیں کھیلی ہیں اور 2 رنز بنائے ہیں۔
ٹاس
پاکستان اور امریکہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے گیارہویں میچ میں امریکہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔
قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم انجری کے باعث پاکستان کے افتتاحی میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ 11 میں کپتان بابراعظم ، اعظم خان ، فخر زمان ، عثمان خان ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، شاداب خان شامل ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرز میں حارث رؤف ، محمد عامر ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کا پہلا میچ ہے جو کہ شہر ڈلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔