ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے7 سال بعد سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا

ایران نے7 سال بعد سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے عمل میں 7سال بعد دارالحکومت ریاض میں ایران نے اپنا سفارت خانہ کھول دیا افتتاحی تقریب میں سعودی وزارت خارجہ کے حکام سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

 سعودی دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں ایرانی سفارت خانے کے سات سال بعد دوبارہ کھولے جانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سعودی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری علی یوسف ،ایرانی وزیر خارجہ کے معاون علی بیکدلی سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے شرکت کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کے معاون علی بیکدلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران دنیا کے اہم ممالک میں سے ہیں اور دونوں کے درمیان خوشگوار تعلقات ہی خطے کے بہترین مفاد میں سے ہے اور جس کی دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی بحالی کے عمل سے کر رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی باہمی مراسم قائم ہونگے اور اس سے خطے کی تجارت،امن و سلامتی اور دیگر امور پر بھی مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

Bilal Arshad

Content Writer