پرویز الٰہی کا کرپشن کیس میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج

Order about PArvaiz Ilahi Judicial challenged in High Court, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر نعیم :  پنجاب کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے کرپشن کیس میں مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہٰی کا جسمانی ریماڈ نہ دینے کے اقدام  کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اینٹی کرپشن کی استدعا پر پنجاب کے محکمہ پراسیکیوشن نے مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف نگرانی کی درخواست دائر کردی۔ نگرانی کی درخواست میں پرویز الہٰی کو فریق بنایا گیا ہے۔حکومتی درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں ملوث ہیں۔  پرویز الہٰی کیخلاف سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن اور اختیارات سے تجاوز کی واضح شہادت موجود ہے۔

ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔ پولیس اور پراسیکیوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت سے استدعا کی ۔ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ  قانون کا تقاضا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مجسٹریٹ کا ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا حکم کالعدم قرار د